7 اشعار

سچ بولنے والوں کو سولی پر چڑھانے کیلئے

Sach bolne walon ko sooli par chadhaane ke liye

سچ بولنے والوں کو سولی پر چڑھانے کیلئے

«سچ بولنے والوں کو سولی پر چڑھانے کیلئے» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

سچ بولنے والوں کو سولی پر چڑھانے کیلئےیہ شہر آباد کیا گیا ہے جھوٹ بسانے کیلئے

منصب کے لئے ضمیریں گروی رکھی گئی ہیں یہاںعدل و انصاف خریدے گئے صرف کرسی بچانے کیلئے

چہرے سب کے نقاب میں چھپائے ہوئے ارادےیہ لوگ آئے ہیں دلوں کو جلانے کیلئے

وعدے وقت کی کتاب میں دفن ہیں، بس لفظ رہ گئےہر قول لکھا گیا ہے دل بہلانے کیلئے

خاموشی عبادت ہے، سچائی جرم ہے یہاںیہ زمانہ بن گیا ہے سر جھکانے کیلئے

تاریخ لکھے گی یہ باب نصاب میں نصیباًایک سبق عبرت ہی ہوگا بس پڑھانے کیلئے

قمرؔ یہ شہر یاد رکھا جائے گا زمانے کے نامانصاف و وفا کی آخری شمع بس جلانے کیلئے

— راجا اکرام قمر