25 اشعار

خاموشی کی ذمہ داری

Khamoshi ki zimmedari

خاموشی کی ذمہ داری

«خاموشی کی ذمہ داری» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

خاموشی کی ذمہ داریتشخیصِ شہر

یہ شہرسچ کو پہچان لیتا ہے

مگر قبول نہیں کرتایہاں لفظ

بولنے سے پہلےاپنی قیمت پوچھتے ہیں

چہرےعبادت کی روشنی میں تراشے گئے

باتیںمصلحت کے اندھیرے میں پلتی ہیں

ضمیرکسی آئینے میں نہیں رہتا

وہ یا توفائلوں میں دب جاتا ہے

یا نعروں میں تحلیل ہو جاتا ہےہم نے دیکھا ہے

کہ یہاںخاموشی کو وقار کہا جاتا ہے

اور خوف کوحکمت کا نام دیا جاتا ہے

حصہ دوم: تشخیصِ آدمیہم نے ابتدا میں

خاموش رہنا سیکھاتاکہ زندہ رہ سکیں

پھر آہستہ آہستہہم نے جینا

خاموشی میں ڈھال لیالیکن ایک دن

لفظوں نے انکار کر دیاانہوں نے کہا

ہم محض معنی نہیںہم ذمہ داری ہیں

تب ہمیں سمجھ آیاکہ ہر خاموشی

بچاؤ نہیں ہوتیکچھ خاموشیاں

شراکت دار بن جاتی ہیںحصہ سوم: حدِ خاموشی

ہم نے چیخنا نہیں سیکھاہم نے صرف

اتنا کیا ہےکہ جھوٹ کے سامنے

سر نہیں جھکایااب اگر خاموش ہیں

تو یہ خوف نہیںیہ وہ وقفہ ہے

جس میں سچسانس لیتا ہے

— راجا اکرام قمر