غزل 7 اشعار

آج آئے ہیں کل جانا ہے پھر عشق کو رسوا کون کرے

Aaj aae hain kal jaana hai phir ishq ko ruswa kaun kare

آج آئے ہیں کل جانا ہے پھر عشق کو رسوا کون کرےدو روزہ دنیا ہے یہ تو دنیا کی تمنا کون کرے

مجبور نہیں مختار سہی خودداری کو رسوا کون کرےجب موت ہی مانگے سے نہ ملی جینے کی تمنا کون کرے

اس لذت غم کا کیا کہنا وہ یاد تو آتے رہتے ہیںغم دینے والے کے صدقے اب غم کا مداوا کون کرے

بر آئے تمنا جب نہ کوئی پھر ایسی تمنا سے حاصلگو دل کا تقاضہ لاکھ سہی توہین تمنا کون کرے

ہونٹوں پہ ہنسی آنکھوں میں نمی ماتھے پہ شکن بل ابرو میںاللہ ری طرز پرسش غم اب غم کا شکوہ کون کرے

مخمور فضا مستانہ گھٹا ساغر کی کھنک غنچوں کی چٹکاب ایسے موسم میں ساقی اندیشۂ فردا کون کرے

کیوں اپنے نشیمن کو خود ہی اب آگ لگا دیں ہم نہ سعیدؔبجلی کی شکایت کون کرے آندھی کا شکوہ کون کرے

— سعید شہیدی

فرہنگ

دو روزہ دنیا — چند دن کی زندگی، عارضی دنیا
مختار — اختیار رکھنے والا، آزاد
مداوا — علاج، تدارک

تشریح

اس غزل میں شاعر دنیا کی بے ثباتی اور عشق میں رسوائی کے خوف سے بے نیازی کا اظہار کرتا ہے۔ ایک شعر میں وہ کہتا ہے کہ جب موت بھی مانگنے پر نہ ملے تو جینے کی تمنا کون کرے، یعنی زندگی کی خواہش بھی بے معنی ہو گئی ہے۔ لہجہ گلہ آمیز اور دکھ بھرا ہے، جس میں غم کی لذت اور محبوب کی یاد کا ذکر ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنے نشیمن کو خود آگ نہ لگانے اور بجلی و آندھی کے شکوے نہ کرنے کی بات کرتا ہے۔