غزل 8 اشعار

دل ہے کیوں اتنا پریشاں مجھے معلوم نہیں

Dil hai kyon itna pareshan mujhe malum nahin

دل ہے کیوں اتنا پریشاں مجھے معلوم نہیںکون ہے سلسلہ جنباں مجھے معلوم نہیں

اب یہ اللہ ہی جانے وہ خزاں تھی کہ بہارکب ہوا چاک گریباں مجھے معلوم نہیں

مجھ کو معلوم ہے ہر درد کا درماں لیکناپنے ہی درد کا درماں مجھے معلوم نہیں

مسکراتا ہوں مصیبت میں یہ عادت ہے مریضبط مشکل ہے کہ آساں مجھے معلوم نہیں

پھول بن جانے کو یا نذر خزاں ہونے کوکس لیے کھلتی ہیں کلیاں مجھے معلوم نہیں

ان کی مرضی ہو تو اک آہ سے آغاز کروںابھی افسانے کا عنواں مجھے معلوم نہیں

یوں نشیمن میں ہوں جس طرح قفس میں ہو کوئیابھی آئین گلستاں مجھے معلوم نہیں

جانتا ہوں مرے دل میں بھی کچھ ارماں ہیں سعیدؔکیسے بر آتے ہیں ارماں مجھے معلوم نہیں

— سعید شہیدی

فرہنگ

سلسلہ جنباں — حرکت یا ہلچل پیدا کرنے والا
چاک گریباں — گریبان پھٹنا، غم یا جنون کی علامت
نذر خزاں — خزاں کی بھینٹ، خزاں کے لیے قربان

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنی بے قراری اور حیرانی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ بار بار کہتا ہے کہ اسے خود معلوم نہیں کہ دل اتنا پریشان کیوں ہے، کون اس میں ہلچل پیدا کرتا ہے، اور زندگی میں خزاں آئی ہے یا بہار۔ شاعر دوسروں کے درد کا علاج جانتا ہے مگر اپنے درد کا علاج اسے معلوم نہیں، جو غم اور بے بسی کی خوبصورت کیفیت ہے۔ مقطع میں وہ اپنے ارمانوں کے پورے ہونے کے طریقے سے بھی لاعلمی ظاہر کرتا ہے، جس سے کلام کا لہجہ حیرت اور سپردگی کا بنتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں