غزل 7 اشعار

ملا ہے جبر میں بھی اتنا اختیار مجھے

Mila hai jabr mein bhi utna ikhtiyar mujhe

ملا ہے جبر میں بھی اتنا اختیار مجھےجو بے قرار ہوا آ گیا قرار مجھے

نہ فصل گل کی خطا ہے نہ بادلوں کا قصورتری نظر نے بنایا ہے بادہ خوار مجھے

بسا ہے روح کے پردوں میں آج تک وہ سرورپکار پھر اسی انداز سے پکار مجھے

میں پھر قفس میں ہوں پھر آئی ہے چمن میں بہارپھر اب کے یاد کرے گی مجھے بہار مجھے

اٹھا رہا ہوں سر طور خاک کے ذرےملے ہیں یہ ترے جلوہ کے پردہ دار مجھے

خطا معاف اگر ہو تو ایک بات کہوںترے کرم نے بنایا گناہ گار مجھے

کسی کی خاک پہ سجدے کئے جو میں نے سعیدؔعطا ہوا ہے دوعالم پہ افتخار مجھے

— سعید شہیدی

فرہنگ

بادہ خوار — شراب پینے والا، مے نوش
قفس — پنجرہ، قید خانہ
سر طور — کوہِ طور کی چوٹی

تشریح

اس غزل میں شاعر کہتا ہے کہ مجبوری میں بھی اسے اتنا اختیار ملا کہ جو بے قرار تھا اسے قرار مل گیا۔ وہ فصل گل اور بادلوں کو اپنی حالت کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتا بلکہ کہتا ہے کہ محبوب کی نظر نے اسے بادہ خوار بنا دیا۔ قید اور بہار کے تضاد میں وہ محبوب کی یاد اور اس کی پکار کی آرزو ظاہر کرتا ہے۔ لہجہ عاجزانہ اور والہانہ ہے، جس میں شاعر اپنے گناہ اور محبوب کے کرم دونوں کا اعتراف کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں