غزل 10 اشعار

مجھے ڈر ہے ہنستے ہنستے کہیں رو نہ دے زمانہ

Mujhe dar hai hanste hanste kahin ro na de zamana

مجھے ڈر ہے ہنستے ہنستے کہیں رو نہ دے زمانہجو بدل بدل کے عنواں میں کہوں وہی فسانہ

یہ بہار یہ گھٹائیں یہ شباب کا زمانہمجھے اب تو دیجے ناصح نہ صلاح مخلصانہ

جو ہو جذب جذب کامل جو ہو شوق والہانہتو ہے بندگی کو لازم نہ جبیں نہ آستانہ

ہے مجھے ملال اس کا کہ بدل گئیں وہ نظریںمجھے اس کا غم نہیں ہے کہ بدل گیا زمانہ

میں کب آیا جاؤں گا کب مجھے کچھ خبر نہیں ہےمری ابتدا فسانہ مری انتہا فسانہ

مرا حال دیکھتے ہی کی ہر اک نے مے سے توبہمری لغزشوں کے صدقے میں سنبھل گیا زمانہ

سر طور کیوں میں جاؤں بھلا اس کے دیکھنے کووہ ہر ایک جا عیاں ہے جو نظر ہو عارفانہ

کبھی ساتھ ساتھ چلنا نہ ہوا نصیب مجھ کوکبھی بڑھ گیا میں آگے کبھی بڑھ گیا زمانہ

ارے آپ کی تو آنکھوں میں جھلک رہے ہیں آنسوبس اب آپ سن چکے اور میں سنا چکا فسانہ

مری ہر غزل میں پنہاں مری دل کی دھڑکنیں ہیںمگر اے سعیدؔ اس کو نہ سمجھ سکا زمانہ

— سعید شہیدی

فرہنگ

مخلصانہ — خلوص کے ساتھ، سچی ہمدردی سے
والہانہ — دیوانگی اور جوش کے ساتھ
عارفانہ — عارف کی طرح، معرفت والا

تشریح

اس غزل میں شاعر دنیا کی بے وفائی اور اپنے دکھ کا بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ زمانہ اسے ہنستے ہنستے رلا نہ دے، اور اس کا اصل غم یہ ہے کہ محبوب کی نظریں بدل گئیں، زمانے کے بدلنے کا اسے کوئی غم نہیں۔ لہجہ درد اور شکوے سے بھرا ہوا ہے، جس میں کچھ تلخی اور کچھ خود داری بھی جھلکتی ہے۔ آخری شعر میں شاعر کہتا ہے کہ اس کی غزلوں میں اس کے دل کی دھڑکنیں چھپی ہیں، مگر زمانہ انہیں سمجھ نہ سکا۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں