غزل 6 اشعار

غم دل کو بہار بے خزاں کہنا ہی پڑتا ہے

Gham-e-dil ko bahaar-e-be-khizan kahna hi padta hai

غم دل کو بہار بے خزاں کہنا ہی پڑتا ہےمحبت کو حیات‌‌ جاوداں کہنا ہی پڑتا ہے

کہاں جاتا ہے رہبر کون ہے اور ہے کہاں منزلمسافر سے بھی حال کارواں کہنا ہی پڑتا ہے

برا ہو یا بھلا ہو اک آسرا ہے سر چھپانے کابہر صورت قفس کو آشیاں کہنا ہی پڑتا ہے

یہ مانا وہ جفا پرور ہے ظالم ہے ستم گر ہےمگر پھر بھی اسے آرام جاں کہنا ہی پڑتا ہے

غبار راہ رہ جاتا ہے پیچھے چھوٹ کر لیکناسے پھر بھی نشان کارواں کہنا ہی پڑتا ہے

کسی کو جب وہ میرے درد کا قصہ سناتے ہیںسعیدؔ اس کو حدیث دیگراں کہنا ہی پڑتا ہے

— سعید شہیدی

فرہنگ

بہار بے خزاں — کبھی نہ ختم ہونے والی بہار
حیات جاوداں — ہمیشہ کی زندگی
جفا پرور — ظلم و جفا کرنے والا

تشریح

اس غزل میں شاعر نے یہ خیال پیش کیا ہے کہ انسان کو بعض اوقات حالات اور تلخ حقیقتوں کو مجبوراً خوشگوار نام دینا پڑتا ہے۔ دل کا غم بہار بے خزاں کہلاتا ہے اور قفس بھی بے بسی میں آشیاں کہنا پڑتا ہے۔ شاعر کا لہجہ درد مندانہ اور دھیما ہے، جس میں محبوب کی جفا کے باوجود اس کے لیے آرام جاں کہنے کی مجبوری کا اظہار ہے۔ مقطع میں درد کا قصہ کسی اور کو سنانے کو حدیث دیگراں کہنے کا ذکر ہے، جو ہجر کے بوجھ اور دل کی بے قراری کو نمایاں کرتا ہے۔