غزل 7 اشعار

ہوئے بھی عشق میں رسوا تو احترام کے ساتھ

Hue bhi ishq mein ruswa to ehtiram ke sath

ہوئے بھی عشق میں رسوا تو احترام کے ساتھتمہارا نام بھی آیا ہمارے نام کے ساتھ

تمہاری بزم میں سب کا گزر ہے میرے سواخصوصیت ہے ضروری صلائے عام کے ساتھ

شکایتوں کا فسانہ ترے تبسم پرتمام ہو گیا اک آہ ناتمام کے ساتھ

ہر اک فضا میں مسرت کو غم سے نسبت ہےتری سحر کو ہے اک ربط میری شام کے ساتھ

فسردہ پھول ہیں کلیاں اداس ہیں ساریبہار آئی ہے کس حسن انتظام کے ساتھ

تڑپ رہا ہے بہت دن سے ذوق بربادیپھر آشیانہ بناتا ہوں اہتمام کے ساتھ

یہی زمانۂ نا قدر میرے بعد سعیدؔمجھے بھی یاد کرے گا مرے کلام کے ساتھ

— سعید شہیدی

فرہنگ

صلائے عام — عام دعوت، سب کے لیے کھلا بلاوا
فسردہ — مرجھایا ہوا، افسردہ
ذوق بربادی — تباہی کی خواہش یا لگن

تشریح

اس غزل میں عشق کی رسوائی کو احترام کے ساتھ قبول کیا گیا ہے اور محبوب کے ساتھ اپنے نام کے جڑنے پر اطمینان ظاہر کیا گیا ہے۔ شاعر محبوب کی محفل میں عام لوگوں کے آنے اور اپنی خصوصی حیثیت کا ذکر کرتا ہے، جبکہ غم و مسرت اور خزاں و بہار کی کیفیات ایک دوسرے سے جڑی ہوئی دکھائی گئی ہیں۔

آخری شعر میں شاعر کو یقین ہے کہ اس کے بعد کا ناقدر زمانہ بھی اس کے کلام کے ساتھ اسے یاد کرے گا۔ لہجہ پُرسوز مگر وقار سے بھرا ہوا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں