غزل 9 اشعار

ہنساتے ہیں مجھ کو رلانے سے پہلے

Hansate hain mujhko rulane se pahle

ہنساتے ہیں مجھ کو رلانے سے پہلےبنانے کی کوشش مٹانے سے پہلے

رہا ہو کے اب کیا گلستاں کو جاؤںخزاں آ گئی میرے آنے سے پہلے

تلاطم سے زور آزمانا پڑے گاسفینہ کو ساحل پہ لانے سے پہلے

نہ بن جائے امید مایوس غم کوکوئی سوچ لے مسکرانے سے پہلے

نہ پوچھ ان کی مخمور نظروں کا عالمسہارا ملا لڑکھڑانے سے پہلے

نہ یہ بجلیاں تھیں نہ یہ آندھیاں تھیںہمارے نشیمن بنانے سے پہلے

ذرا اپنے دل کے تقاضے تو سمجھومرے دل کی دنیا مٹانے سے پہلے

مرے دل کی بے تابیاں رنگ لائیںوہ خود آ گئے یاد آنے سے پہلے

نہ یہ دل کشی تھی نہ رنگینیاں تھیںسعیدؔ ان کے تشریف لانے سے پہلے

— سعید شہیدی

فرہنگ

تلاطم — موجوں کا جوش و خروش
مخمور نظروں — نشے میں ڈوبی ہوئی آنکھیں
نشیمن — آشیانہ، گھونسلا

تشریح

اس غزل میں شاعر نے دکھ اور امید کے باہمی تعلق کو بیان کیا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ پہلے رنج دیا جاتا ہے اور پھر دل بنایا جاتا ہے، اور ہر تکلیف کے بعد کسی سکون یا امید کی کیفیت کا انتظار ہے۔ شاعر کا لہجہ حسرت اور دلی کیفیت سے بھرا ہوا ہے۔ مثلاً مقطع میں وہ کہتا ہے کہ محبوب کے تشریف لانے سے پہلے نہ دل کشی تھی نہ رنگینیاں، جو محبوب کی آمد کی اہمیت ظاہر کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں