غزل 9 اشعار

جنون دل اگر آمادۂ اظہار ہو جائے

Junun-e-dil agar aamada-e-izhaar ho jae

جنون دل اگر آمادۂ اظہار ہو جائےبہار آنے سے پہلے ہی چمن بیدار ہو جائے

خوشی کیسی خوشی سے واسطہ کیا غم پرستوں کومسلسل غم نہ ہو تو زندگی دشوار ہو جائے

ٹھہر اے برق یہ دو چار تنکے جمع تو کر لوںبس اتنی اور مہلت آشیاں تیار ہو جائے

عطا کر ہاں عطا کر کائنات درد کے مالکاک ایسا درد جو نا قابل اظہار ہو جائے

وہ آئیں یا نہ آئیں اب میں آنکھیں بند کرتا ہوںیوں ہی شاید مکمل انتظار یار ہو جائے

یہ طوفاں یہ تلاطم صرف میری زندگی تک ہےاگر میں غرق ہو جاؤں تو بیڑا پار ہو جائے

ابھی قابو ہے دل پر اپنی بربادی پہ ہنستا ہوںپھر اس کے بعد شاید ضبط غم دشوار ہو جائے

نشیمن پر نشیمن اس طرح تعمیر کرتا جاکہ گرتے گرتے بجلی آپ خود بیزار ہو جائے

سعیدؔ اب کیا کروں گا پاؤں کے چھالوں سے تنگ آ کردعا کرتا ہوں سارا راستہ پر خار ہو جائے

— سعید شہیدی

فرہنگ

آمادۂ اظہار — بیان کرنے پر تیار
غم پرستوں — غم سے محبت رکھنے والے
کائنات درد — درد کی دنیا، درد کا خزانہ

تشریح

اس غزل میں شاعر دل کے جذبات کے اظہار کی خواہش اور غم کی لذت کو بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ مسلسل غم نہ ہو تو زندگی دشوار ہو جائے، اور وہ ایسے درد کی آرزو کرتا ہے جو بیان سے باہر ہو۔ شاعر کا لہجہ پرسوز اور تلخ ہے، جو مشکلات کے باوجود ثابت قدمی اور انتظار کی کیفیت ظاہر کرتا ہے۔ آخری شعر میں وہ اپنی تھکن اور مشکلات کے باوجود سفر کے پر خار ہونے کی دعا کرتا ہے، جس میں عشق کی سختیوں کو قبول کرنے کا جذبہ نمایاں ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں