غزل 8 اشعار

جیتے جی آرام نہ آیا

Jite ji aaram na aaya

جیتے جی آرام نہ آیامرنا بھی کچھ کام نہ آیا

مے اپنی مے خانہ اپناہم تک دور جام نہ آیا

درد نے کیا کیا پہلو بدلےلب پہ کسی کا نام نہ آیا

برق سے تھا کیا دور نشیمناس کا تڑپنا کام نہ آیا

کہہ گئی نظریں غم کا فسانہضبط پہ کچھ الزام نہ آیا

مے نہ ملی گر پی لیے آنسومیں کبھی تشنہ کام نہ آیا

پرسش غم کو وہ خود آئےپھر بھی مجھے آرام نہ آیا

کس سے سعیدؔ اب شکوہ کیجےکوئی بھی وقت شام نہ آیا

— سعید شہیدی

فرہنگ

نشیمن — آشیانہ، گھونسلا، رہنے کی جگہ
تشنہ کام — پیاسا، جس کی پیاس نہ بجھی ہو
پرسش غم — غم کا حال پوچھنا، ہمدردی

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کی بے نیازی اور اپنے دکھ کا بیان کرتا ہے کہ عمر بھر کسی طرح کا سکون میسر نہ آیا۔ اس کا لہجہ شکایتی اور حسرت زدہ ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ میں کبھی پیاس کا شکار نہ ہوا، یعنی آنسو پی کر گزارہ کیا، لیکن اس کی تشنگی اور بے قراری ختم نہ ہو سکی۔ آخر میں وہ کہتا ہے کہ اب کس سے شکوہ کیا جائے، کیونکہ کوئی بھی وقت اس کے لیے آرام کا نہ آیا۔