غزل 7 اشعار

کرنا ہے جو کام کر رہا ہوں

Karna hai jo kaam kar raha hun

کرنا ہے جو کام کر رہا ہوںدیوانوں میں نام کر رہا ہوں

دنیا تری دل فریبیوں میںبے لاگ قیام کر رہا ہوں

خود پھونک کے اپنا آشیانہبجلی کو سلام کر رہا ہوں

خاموش ہے کائنات ساریمیں دل سے کلام کر رہا ہوں

انگڑائیاں لے رہا ہے کوئیافسانہ تمام کر رہا ہوں

مرنے پہ مرے نہ آپ روئیںتبدیل مقام کر رہا ہوں

ساقی سے سعیدؔ جام لے کردنیا کو سلام کر رہا ہوں

— سعید شہیدی

فرہنگ

بے لاگ قیام — بے تعلق اور غیر جانبدار رہنا
آشیانہ — گھونسلا، رہنے کی جگہ

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنے کام اور طرزِ زندگی کا اعلان کرتا ہے کہ وہ دیوانگی کے راستے پر نام پیدا کر رہا ہے۔ دنیا کی دل فریبیوں کے درمیان وہ بے لاگ اور بے نیاز قیام کرتا ہے، اور اپنا آشیانہ خود جلا کر بجلی کو سلام کرتا ہے، یعنی اپنا نقصان قبول کر کے بھی حوصلہ نہیں ہارتا۔ لہجہ پرجوش، بے باک اور قلندرانہ ہے۔ مقطع میں شاعر ساقی سے جام لے کر دنیا کو سلام کرتا ہے، جس سے دنیا سے بے نیازی اور سرمستی کا تاثر ابھرتا ہے۔