غزل 7 اشعار

طبیعت سوئے آسانی کبھی مائل نہیں ہوتی

Tabiat su-e-asani kabhi mail nahin hoti

طبیعت سوئے آسانی کبھی مائل نہیں ہوتیمحبت میں کوئی مشکل بھی ہو مشکل نہیں ہوتی

مسافر بیٹھ جاتا ہے جہاں بس بیٹھ جاتا ہےپھر اس کے بعد اس کو خواہش منزل نہیں ہوتی

بناتے ہی نشیمن برق آتی ہے جلانے کوخدا کا شکر ہے محنت مری زائل نہیں ہوتی

تری محفل میں کون آیا تری محفل سے کون اٹھاتجھے اس کی خبر اے صاحب محفل نہیں ہوتی

انہیں رحم آ ہی جائے گا تو عرض حال کرتا جاخلوص دل سے جو کوشش ہو لا حاصل نہیں ہوتی

اگر میں خود نہیں ہوتا تو میرا ذکر ہوتا ہےبجز میرے تری محفل تری محفل نہیں ہوتی

خوشی کی حد آخر پر تو آنسو ڈبڈباتے ہیںمگر کیا بات ہے غم کی کوئی منزل نہیں ہوتی

— سعید شہیدی

فرہنگ

سوئے آسانی — آسانی کی طرف
زائل — ختم یا ضائع ہونے والی
عرض حال — اپنی حالت بیان کرنا

تشریح

اس غزل میں شاعر یہ مضمون باندھتا ہے کہ انسان کی طبیعت آسان راستے کی طرف کبھی راغب نہیں ہوتی، اور محبت میں جو بھی مشکل پیش آئے وہ مشکل نہیں لگتی۔ شاعر کا لہجہ پرعزم اور خودداری پر مبنی ہے۔ مثلاً وہ کہتا ہے کہ بناتے ہی نشیمن بجلی آ جاتی ہے، مگر خدا کا شکر ہے کہ اس کی محنت ضائع نہیں ہوتی۔ ایک اور شعر میں وہ کہتا ہے کہ اگر وہ خود محفل میں نہ ہو تو اس کا ذکر ہوتا ہے، یعنی محفل کی رونق اسی کے دم سے ہے۔