غزل 9 اشعار

رقص کرتی ہیں فلک پر بجلیاں اب کیا کروں

Raqs karti hain falak par bijliyan ab kya karun

رقص کرتی ہیں فلک پر بجلیاں اب کیا کروںمیری پونجی ہے یہی اک آشیاں اب کیا کروں

عار ہے سننے سے ان کو داستاں اب کیا کروںمیرے قابو میں نہیں میری زباں اب کیا کروں

عالم غربت ہے میں ہوں اور اندھیری رات ہےلٹ گیا ایسے میں سارا کارواں اب کیا کروں

لیجئے رونے لگے ہچکی بندھی غش کر گئےاور ابھی ہے ابتدائے داستاں اب کیا کروں

دور منزل ناتوانی سے قدم اٹھنا محالکیا کروں اے چارہ ساز بے کساں اب کیا کروں

دل میں آیا تھا کہ کھینچوں ایک آہ پر اثران کی صورت آ گئی پھر درمیاں اب کیا کروں

دور ساحل نا خدا مایوس طوفاں کا شبابڈوبتی ہے کشتیٔ عمر رواں اب کیا کروں

رہتے رہتے جب مجھے زنداں سے الفت ہو چلیحکم ہوتا ہے کہ کاٹو بیڑیاں اب کیا کروں

ساتھیوں تک گرتے پڑتے میں پہنچ جاتا سعیدؔبن گئی دیوار گرد کارواں اب کیا کروں

— سعید شہیدی

فرہنگ

غش کر گئے — بے ہوش ہو گئے
چارہ ساز بے کساں — بے کسوں کا مدد گار
ناتوانی — کمزوری، نقاہت

تشریح

اس غزل میں شاعر ایک ایسی بے بسی کی کیفیت بیان کرتا ہے جہاں ہر راستہ بند نظر آتا ہے۔ آسمان پر بجلیوں کا رقص، اکلوتے آشیانے کا خطرہ اور قافلے کا لٹ جانا اس کے حالات کی سنگینی ظاہر کرتے ہیں۔ شاعر کا لہجہ بار بار دہرائے جانے والے سوال "اب کیا کروں" میں نمایاں ہے، جو مایوسی اور عاجزی کا اظہار ہے۔ آخری شعر میں ساتھیوں تک پہنچنے کی خواہش کے باوجود دیوارِ گردِ کارواں کا ذکر اس بے بسی کو مکمل کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں