شام غم جب در بدر ہو جائے گیوقت سے پہلے سحر ہو جائے گی
دل کی دھڑکن کا سہارا چاہئےآہ پابند اثر ہو جائے گی
آپ چلنے کا ارادہ تو کریںساری دنیا ہم سفر ہو جائے گی
ڈال تو دیجے نشیمن کی بنابرق کو خود ہی خبر ہو جائے گی
اپنی آہوں پر بھروسا ہے مجھےجب میں چاہوں گا سحر ہو جائے گی
مسکرانے سے نہ ہوگا اور کچھفطرت غم معتبر ہو جائے گی
داستاں کا مختصر ہونا ہی کیامسکرا دو مختصر ہو جائے گی
رحم آ ہی جائے گا ان کو سعیدؔشام غم کی بھی سحر ہو جائے گی
— سعید شہیدی
Sham-e-gham jab dar-ba-dar ho jaegiWaqt se pahle sahar ho jaegi
Dil ki dhadkan ka sahaara chahiyeAah paband-e-asar ho jaegi
Aap chalne ka irada to karenSari duniya ham-safar ho jaegi
Dal to dije nasheman ki binaBarq ko khud hi khabar ho jaegi
Apni aahon par bharosa hai mujheJab main chahunga sahar ho jaegi
Muskurane se na hoga aur kuchhFitrat-e-gham mo'atabar ho jaegi
Dastan ka mukhtasar hona hi kyaMuskura do mukhtasar ho jaegi
Rahm aa hi jaega un ko 'said'Sham-e-gham ki bhi sahar ho jaegi
فرہنگ
تشریح
اس غزل میں شاعر غم کی شام کے ختم ہونے اور امید کی صبح طلوع ہونے کے یقین کا اظہار کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اپنی آہوں پر اسے بھروسا ہے اور جب وہ چاہے گا تو سحر ہو جائے گی۔ شاعر کا لہجہ پرامید اور پرعزم ہے، جیسا کہ آخری شعر میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ محبوب کو رحم آ ہی جائے گا اور غم کی شام بھی سحر میں بدل جائے گی۔ ہم سفر اور برق جیسے استعارے بھی اسی امید اور جدوجہد کے مضمون کو تقویت دیتے ہیں۔