9 اشعار

لب پہ اپنے سدا دعا رکھنا

Lab pe apne sada dua rakhna

لب پہ اپنے سدا دعا رکھنا

«لب پہ اپنے سدا دعا رکھنا» سجاد رضا کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

لب پہ اپنے سدا دعا رکھنادل میں آجائے گا خدا رکھنا

سارے روشن دنوں کے ساتھی ھیںبس اندھیروں میں حوصلہ رکھنا

لوگ تنقید نہیں سہہ پاتےآئینے ہی سے بس گلہ رکھنا

چھوڑ جانا ھےاس زمانے کوخیر کا جاری سلسلہ رکھنا

پھر سے عادی کہیں نہ ھوجاواب تعلق میں فاصلہ رکھنا

دل نے ہر بار درد جھیلے ھیںاب کے دل پہ نہ فیصلہ رکھنا

ایسی تنہائی بھی تو غربت ھےساتھ میں جبکہ قافلہ رکھنا

اپنی تعبیر تک نہ ظاہر ھوںخواب دل میں کہیں چُھپا رکھنا

جرم ثابت ھوا رضا ھم پہاندھے لوگوں میں آئینہ رکھنا

— سجاد رضا