10 اشعار

برسات

Barsat

برسات

«برسات» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ماضی مرحوم کی ناکامیوں کا ذکر چھوڑ سیماب اکبر آبادی» میں 19 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

برکھا آئی بادل آئےاوڑھے کالے کمبل آئے

ٹھنڈی ٹھنڈی آئیں ہوائیںکالی کالی چھائیں گھٹائیں

گرمی نے ڈیرا اٹھوایادھوپ پہ سایہ غالب آیا

پھیلا دن کے ساتھ دھندلکابھورا بھورا ہلکا ہلکا

بدلی آئی شور مچاتیبھیگے بھیگے نغمے گاتی

بادل سے امرت جل برساامرت جل کیا کومل برسا

ہو گئی زندہ مردہ کھیتیدھل گئے ذرے چمکی ریتی

دریا اور سمندر ابھرےتازہ موجیں لے کر ابھرے

تازگیاں ہیں جنگل جنگلہر جنگل میں ہے اب منگل

یہ رت یا برسات کا موسمہے گویا جذبات کا موسم

— سیماب اکبر آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں