6 اشعار

وسعتیں محدود ہیں ادراک انساں کے لئے

Wusatein mahdood hain idraak insaan ke liye

وسعتیں محدود ہیں ادراک انساں کے لئے

«وسعتیں محدود ہیں ادراک انساں کے لئے» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ماضی مرحوم کی ناکامیوں کا ذکر چھوڑ سیماب اکبر آبادی» میں 19 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

وسعتیں محدود ہیں ادراک انساں کے لئےورنہ ہر ذرہ ہے دنیا چشم عرفاں کے لئے

اے خزاں تو شوق کے سارا چمن برباد کرچند پھانسیں چھوڑ جا میری رگ جاں کے لئے

دور پہونچیں شہرتیں رفتار سحر آثار کیکھل گئے رستے ترے حسن خراماں کے لئے

پھول گلشن کے نہیں تو خاک صحرا ہی سہیکچھ نہ کچھ تو چاہئے تسکین داماں کے لئے

اس لئے دیتا ہوں دل تم کو کہ لو اور بھول جاؤمیں نے اک تصویر دی ہے طاق نسیاں کے لئے

دھجیاں اڑنے کو اے سیمابؔ وسعت چاہئےہے کوئی میدان آشوب گریباں کے لئے

— سیماب اکبر آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں