5 اشعار

وہ جب رنگ پریشانی کو خلوت گیر دیکھیں گے

Wo jab rang-e-pareshani ko khalwat-geer dekhen ge

وہ جب رنگ پریشانی کو خلوت گیر دیکھیں گے

«وہ جب رنگ پریشانی کو خلوت گیر دیکھیں گے» سیماب اکبر آبادی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ماضی مرحوم کی ناکامیوں کا ذکر چھوڑ سیماب اکبر آبادی» میں 19 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

وہ جب رنگ پریشانی کو خلوت گیر دیکھیں گےتو اپنے ہر تصور میں مری تصویر دیکھیں گے

سنا ہے حسن کو دہ چند کر دیتا ہے یہ شیشہلگا کر اپنے دل میں آپ کی تصویر دیکھیں گے

وفا کا تذکرہ کیا اب تو یہ ارشاد ہے ان کاکہ تم نالہ کرو ہم گرمئ تاثیر دیکھیں گے

شکستہ ہر کڑی ہے ہر کڑی میں دل کے ٹکڑے ہیںبڑی عبرت سے دیوانے مری زنجیر دیکھیں گے

خیال حشر و نشر فکر اے سیمابؔ لا حاصلکہ ہے تقدیر میں جو کچھ بہر تقدیر دیکھیں گے

— سیماب اکبر آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں