5 اشعار

بھولی بسری یادوں کی بارات نہیں آئی

Bhoolee bisri yaadoN ki baaraat nahiN aayi

بھولی بسری یادوں کی بارات نہیں آئیاک مدت سے ہجر کی لمبی رات نہیں آئی

آتی تھی جو روز گلی کے سونے نکڑ تکآج ہوا کیا وہ پرچھائیں سات نہیں آئی

مجھ کو تعاقب میں لے آئی اک انجان جگہخوشبو تو خوشبو تھی میرے ہات نہیں آئی

اس دنیا سے ان کا رشتہ آدھا ادھورا ہےجن لوگوں تک خوابوں کی سوغات نہیں آئی

اوپر والے کی من مانی کھلنے لگی ہے ابمینہ برسا دو چار دفعہ برسات نہیں آئی

— شہریار