5 اشعار

جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے

Justaju jis ki thi us ko to na paya hum ne

جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے

«جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نے» شہریار کا کلام ہے، جسے عروج فیاض نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ضمیروقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورت (ظفر گورکھپوری)» میں 21 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

جستجو جس کی تھی اس کو تو نہ پایا ہم نےاس بہانے سے مگر دیکھ لی دنیا ہم نے

سب کا احوال وہی ہے جو ہمارا ہے آجیہ الگ بات کہ شکوہ کیا تنہا ہم نے

خود پشیمان ہوئے نے اسے شرمندہ کیاعشق کی وضع کو کیا خوب نبھایا ہم نے

کون سا قہر یہ آنکھوں پہ ہوا ہے نازلایک مدت سے کوئی خواب نہ دیکھا ہم نے

عمر بھر سچ ہی کہا سچ کے سوا کچھ نہ کہااجر کیا اس کا ملے گا یہ نہ سوچا ہم نے

— شہریار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں