6 اشعار

خلیل الرحمن اعظمی کی یاد میں

Khaleel-ur-Rahman Azmi ki Yaad mein

دھول میں لپٹے چہرے والامیرا سایہ

کس منزل کس موڑ پہ بچھڑااوس میں بھیگی یہ پگڈنڈی

آگے جا کر مڑ جاتی ہےکتبوں کی خوشبو آتی ہے

گھر واپس جانے کی خواہشدل میں پہلے کب آتی ہے

اس لمحے کی رنگ برنگی سب تصویریںپہلی بارش میں دھل جائیں

میری آنکھوں میں لمبی راتیں گھل جائیں

— شہریار