7 اشعار

خواب کا در بند ہے

Khwab ka dar band hai

میرے لیے رات نےآج فراہم کیا

ایک نیا مرحلہنیندوں سے خالی کیا

اشکوں سے پھر بھر دیاکاسہ مری آنکھ کا

اور کہا کان میںمیں نے ہر اک جرم سے

تم کو بری کر دیامیں نے سدا کے لیے

تم کو رہا کر دیاجاؤ جدھر چاہو تم

جاگو کہ سو جاؤ تمخواب کا در بند ہے

— شہریار