5 اشعار

کس کس طرح سے مجھ کو نہ رسوا کیا گیا

Kis kis tarah se mujh ko na ruswa kiya gaya

کس کس طرح سے مجھ کو نہ رسوا کیا گیاغیروں کا نام میرے لہو سے لکھا گیا

نکلا تھا میں صدائے جرس کی تلاش میںدھوکے سے اس سکوت کے صحرا میں آ گیا

کیوں آج اس کا ذکر مجھے خوش نہ کر سکاکیوں آج اس کا نام مرا دل دکھا گیا

میں جسم کے حصار میں محصور ہوں ابھیوہ روح کی حدوں سے بھی آگے چلا گیا

اس حادثے کو سن کے کرے گا یقیں کوئیسورج کو ایک جھونکا ہوا کا بجھا گیا

— شہریار