4 اشعار

نیا امرت

Naya amrit

دواؤں کی المایوں سے سجی اک دکاں میںمریضوں کے انبوہ میں مضمحل سا

اک انساں کھڑا ہےجو اک نیلی کبڑی سی شیشی کے سینے پہ لکھے ہوئے

ایک اک حرف کو غور سے پڑھ رہا ہےمگر اس پہ تو ''زہر'' لکھا ہوا ہے

اس انسان کو کیا مرض ہےیہ کیسی دوا ہے؟

— شہریار