5 اشعار

تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گا

Tere waade ko kabhi jhoot nahin samjhunga

تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گاآج کی رات بھی دروازہ کھلا رکھوں گا

دیکھنے کے لیے اک چہرہ بہت ہوتا ہےآنکھ جب تک ہے تجھے صرف تجھے دیکھوں گا

میری تنہائی کی رسوائی کی منزل آئیوصل کے لمحے سے میں ہجر کی شب بدلوں گا

شام ہوتے ہی کھلی سڑکوں کی یاد آتی ہےسوچتا روز ہوں میں گھر سے نہیں نکلوں گا

تاکہ محفوظ رہے میرے قلم کی حرمتسچ مجھے لکھنا ہے میں حسن کو سچ لکھوں گا

— شہریار