5 اشعار

وہ بے وفا ہے ہمیشہ ہی دل دکھاتا ہے

Woh bewafa hai hamesha hi dil dukhaata hai

وہ بے وفا ہے ہمیشہ ہی دل دکھاتا ہےمگر ہمیں تو وہی ایک شخص بھاتا ہے

نہ خوش گمان ہو اس پر تو اے دل سادہسبھی کو دیکھ کے وہ شوخ مسکراتا ہے

جگہ جو دل میں نہیں ہے مرے لیے نہ سہیمگر یہ کیا کہ بھری بزم سے اٹھاتا ہے

ترے کرم کی یہی یادگار باقی ہےیہ ایک داغ جو اس دل میں جگمگاتا ہے

عجیب چیز ہے یہ وقت جس کو کہتے ہیںکہ آنے پاتا نہیں اور بیت جاتا ہے

— شہریار