5 اشعار

واپسی

Wapsi

یہاں کیا ہے برہنہ تیرگی ہےخلا ہے آہٹیں ہیں تشنگی ہے

یہاں جس کے لیے آئے تھے وہ شےکسی قیمت پہ بھی ملتی نہیں ہے

جو اپنے ساتھ ہم لائے تھے وہ بھییہیں کھو جائے گا گر کی نہ جلدی

چلو جلدی چلو اپنے مکاں کےکواڑوں کی جبیں پر ثبت ہوگی

کوئی دستک ابھی بیتے دنوں کی

— شہریار