7 اشعار

جذبوں کو زبان دے رہا ہوں

Jazboñ ko zabān de rahā huuñ

جذبوں کو زبان دے رہا ہوں

«جذبوں کو زبان دے رہا ہوں» اردو شعرا کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «یہ کیسی کسک سی باقی ہےپاوں میں وہ کانٹابھی نہیں فہمیدہ ریاض» میں 15 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

جذبوں کو زبان دے رہا ہوںمیں وقت کو دان دے رہا ہوں

موسم نے شجر پہ لکھ دیا کیاہر حرف پہ جان دے رہا ہوں

یوں ہے نم خاک بن کے جیسےفصلوں کو اٹھان دے رہا ہوں

جو جو بھی خمیدہ سر ہیں ان کےہاتھوں میں کمان دے رہا ہوں

کیسی حد جبر ہے یہ جس پربے وقت اذان دے رہا ہوں

اوقات مری یہی ہے ماجدؔہاری ہوئی لگان دے رہا ہوں

ماجد صدیقی

— اردو شعرا

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں