7 اشعار

دل کوں تجھ باج بے قراری ہے

Dil kooñ tujh baaj be-qarari hai

دل کوں تجھ باج بے قراری ہے

«دل کوں تجھ باج بے قراری ہے» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

دل کوں تجھ باج بے قراری ہےچشم کا کام اشک باری ہے

شب فرقت میں مونس و ہم دمبے قراروں کوں آہ و زاری ہے

اے عزیزاں مجھے نہیں برداشتسنگ دل کا فراق بھاری ہے

فیض سوں تجھ فراق کے ساجنچشم گریاں کا کام جاری ہے

فوقیت لے گیا ہوں بلبل سوںگرچہ منصب میں دو ہزاری ہے

عشق بازوں کے حق میں قاتل کیہر نگہ خنجر و کٹاری ہے

آتش ہجر لالہ رو سوں ولیؔداغ سینے میں یادگاری ہے

— ولی محمد ولی