7 اشعار

یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا

Yaad karna har ghadi us yaar ka

یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا

«یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کاہے وظیفہ مجھ دل بیمار کا

آرزوئے چشمۂ کوثر نئیںتشنہ لب ہوں شربت دیدار کا

عاقبت کیا ہووے گا معلوم نئیںدل ہوا ہے مبتلا دل دار کا

کیا کہے تعریف دل ہے بے نظیرحرف حرف اس مخزن اسرار کا

گر ہوا ہے طالب آزادگیبند مت ہو سبحہ و زنار کا

مسند گل منزل شبنم ہوئیدیکھ رتبہ دیدۂ بیدار کا

اے ولیؔ ہونا سریجن پر نثارمدعا ہے چشم گوہر بار کا

— ولی محمد ولی