6 اشعار

وہ نازنیں ادا میں اعجاز ہے سراپا

Woh nazneen ada mein ejaz hai sarapa

وہ نازنیں ادا میں اعجاز ہے سراپا

«وہ نازنیں ادا میں اعجاز ہے سراپا» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

وہ نازنیں ادا میں اعجاز ہے سراپاخوبی میں گل رخاں سوں ممتاز ہے سراپا

اے شوخ تجھ نین میں دیکھا نگاہ کر کرعاشق کے مارنے کا انداز ہے سراپا

جگ کے ادا شناساں ہے جن کی فکر عالیتجھ قد کوں دیکھ بولے یو ناز ہے سراپا

کیوں ہو سکیں جگت کے دل بر ترے برابرتو حسن ہور ادا میں اعجاز ہے سراپا

گاہے اے عیسوی دم یک بات لطف سوں کرجاں بخش مجھ کو تیرا آواز ہے سراپا

مجھ پر ولیؔ ہمیشہ دل دار مہرباں ہےہر چند حسب ظاہر طناز ہے سراپا

— ولی محمد ولی