7 اشعار

خوب رو خوب کام کرتے ہیں

Khoob-ru khoob kaam karte hain

خوب رو خوب کام کرتے ہیں

«خوب رو خوب کام کرتے ہیں» ولی محمد ولی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

خوب رو خوب کام کرتے ہیںیک نگہ میں غلام کرتے ہیں

دیکھ خوباں کوں وقت ملنے کےکس ادا سوں سلام کرتے ہیں

کیا وفادار ہیں کہ ملنے میںدل سوں سب رام رام کرتے ہیں

کم نگاہی سوں دیکھتے ہیں ولےکام اپنا تمام کرتے ہیں

کھولتے ہیں جب اپنی زلفاں کوںصبح عاشق کوں شام کرتے ہیں

صاحب لفظ اس کوں کہہ سکیےجس سوں خوباں کلام کرتے ہیں

دل لجاتے ہیں اے ولیؔ میراسرو قد جب خرام کرتے ہیں

— ولی محمد ولی