6 اشعار

کھلونا

Khilauna

کھلونا

«کھلونا» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

دیر سے ایک ناسمجھ بچہاک کھلونے کے ٹوٹ جانے پر

اس طرح سے اداس بیٹھا ہےجیسے میت قریب رکھی ہو

اور مرنے کے بعد ہر ہر باتمرنے والے کی یاد آتی ہو

جانے کیا کیا ذرا توقف سےسوچ لیتا ہے اور روتا ہے

لیکن اتنی خبر کہاں اس کوزندگی کے عجیب ہاتھوں میں

یہ بھی مٹی کا اک کھلونا ہے

— وسیم بریلوی