4 اشعار

ایک نظم

Ek Nazm

ایک نظم

«ایک نظم» وسیم بریلوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

دیوالی کی رات آئی ہے تم دیپ جلائے بیٹھی ہومعصوم امنگوں کو اپنے سینے سے لگائے بیٹھی ہو

تصویر کو میری پھولوں کی خوشبو میں بسائے بیٹھی ہوآنکھوں کے نشیلے ڈوروں پر کاجل کو بٹھائے بیٹھی ہو

میں دور کہیں تم سے بیٹھا اک دیپ کی جانب تکتا ہوںاک بزم سجائے رکھی ہے اک درد جگائے رکھتا ہوں

خاموشی میری ساتھی ہے اور دیکھنے والا کوئی نہیںاے کاش کہیں سے آ جاتے جینے کا بہانہ کوئی نہیں

— وسیم بریلوی