4 اشعار

ہر خار عنایت تھا ہر اک سنگ صلہ تھا

Har khaar inaayat tha har ek sang-e-sila tha

ہر خار عنایت تھا ہر اک سنگ صلہ تھا

«ہر خار عنایت تھا ہر اک سنگ صلہ تھا» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

ہر خار عنایت تھا ہر اک سنگ صلہ تھااس راہ میں ہر زخم ہمیں راہنما تھا

کیوں گھر کے اب آئے ہیں یہ بادل یہ گھٹائیںہم نے تو تجھے دیر ہوئی یاد کیا تھا

اے شیشہ گرو کچھ تو کرو آئنہ خانہرنگوں سے خفا رخ سے جدا یوں نہ ہوا تھا

ان آنکھوں سے کیوں صبح کا سورج ہے گریزاںجن آنکھوں نے راتوں میں ستاروں کو چنا تھا

— زہرا نگاہ