5 اشعار

صورت دل کشی رہی خواہش زندگی رہی

Soorat dilkashi rahi, khwahish-e-zindagi rahi

صورت دل کشی رہی خواہش زندگی رہی

«صورت دل کشی رہی خواہش زندگی رہی» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یادرفتگان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر ووصال زہرانگاہ» میں 23 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

صورت دل کشی رہی خواہش زندگی رہیداغ دل خراب سے رات میں روشنی رہی

تیرے سبھی کلاہ پوش کوہ غرور سے گرےاپنی تو ترک سر کے بعد عشق میں برتری رہی

ساتویں آسمان تک شعلۂ علم و عقل تھاپھر بھی زمین اہل دل کیسی ہری بھری رہی

آپ ہوا ہے مندمل گل نے بہار کی نہیںشہرت دست چارہ گر زخم ہی ڈھونڈھتی رہی

کہتے ہیں ہر ادب میں ہے ایک صدائے بازگشتمیرؔ کے حسن شعر سے میری غزل سجی رہی

— زہرا نگاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں