4 اشعار

ہر حکمران آ کے بصد ناز و افتخار

Har hukmraan aa ke ba-sad naaz-o-iftikhar

ہر حکمران آ کے بصد ناز و افتخار

«ہر حکمران آ کے بصد ناز و افتخار» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

ہر حکمران آ کے بصد ناز و افتخارسچی زمیں پہ کھینچتا ہے جھوٹ کا حصار

منصف کے بھی گلے میں ہے اک طوق فرد جرمانصاف کس سے مانگتے ہم سے گناہ گار

عالم کی گفتگو سے بھی آتی ہے بوئے خوںسودا نے اپنے شعروں میں لکھا ہے بار بار

ہر مدرسے میں درس شہادت ہے سرخ رودرس حیات سارے ہوئے نذر انتشار

— زہرا نگاہ