5 اشعار

ترا خیال فروزاں ہے دیکھیے کیا ہو

Tera khayal farozan hai dekhiye kya ho

ترا خیال فروزاں ہے دیکھیے کیا ہو

«ترا خیال فروزاں ہے دیکھیے کیا ہو» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

ترا خیال فروزاں ہے دیکھیے کیا ہوخموش گردش دوراں ہے دیکھیے کیا ہو

نہ جانے کتنے ستارے یہ کہتے ڈوب گئےسحر کا رنگ پریشاں ہے دیکھیے کیا ہو

کلی اداس چمن سوگوار گل خاموشیہ انتظار بہاراں ہے دیکھیے کیا ہو

عجیب بات ہے ان تیرگی کی راہوں میںنفس نفس میں چراغاں ہے دیکھیے کیا ہو

بھڑک رہا ہے ابھی تک چراغ آخر شباسے بھی صبح کا ارماں ہے دیکھیے کیا ہو

— زہرا نگاہ