ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
6 نومبر 2026
تمہاری چاہت کی چاندنی سے ہر اک شب غم سنور گئی ضیا جالندھری
مہمان شاعر: ضیاء جالندھری
8
سپیکرز
305
سامعین
سپیکرز
ضیاء جالندھری — مہمان شاعر
ضیا جالندھری اردو کے معروف شاعر، ادیب اور دانش ور تھے۔ ان کا اصل نام سید ضیا نثار احمد تھا اور وہ ۲۰ فروری ۱۹۲۳ء کو جالندھر، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سید سردار احمد شاہ محکمۂ ریلوے سے وابستہ تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جالندھر میں حاصل کی اور بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے ۱۹۴۵ء میں انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ انہیں بچپن ہی سے شعر و ادب سے گہری دلچسپی تھی اور تقریباً بارہ برس کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا۔ ۱۹۴۲ء سے ان کا کلام مختلف ادبی رسائل میں شائع ہونے لگا۔ وہ حلقۂ اربابِ ذوق کے ابتدائی وابستگان میں شامل تھے اور جدید اردو شاعری کی تشکیل و ترویج میں اپنا حصہ ڈالا۔
ضیا جالندھری نے شاعری کے ساتھ عملی اور انتظامی زندگی میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد محکمۂ ڈاک میں ملازمت اختیار کی اور ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کے عہدے تک پہنچے۔ ۱۹۷۷ء میں پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر ہوئے اور ۱۹۸۵ء میں سرکاری ملازمت سے سبک دوش ہو...