ثنا سوئٹ کی آواز میں
یہ محبت کا جو انبار پڑا ہے مجھ میں
کلام: انجم سلیمی · محفل: تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی · 2026-01-07
«یہ محبت کا جو انبار پڑا ہے مجھ میں» انجم سلیمی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تجھ کو آنکھوں سے نہیں دل سے جدا کرنا ہے انجم سلیمی» میں 7 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 37 سیکنڈ ہے۔
یہ محبت کا جو انبار پڑا ہے مجھ میںاس لیے ہے کہ مرا یار پڑا ہے مجھ میں
چھینٹ اک اڑ کے مری آنکھ میں آئی تو کھلاایک دریا ابھی تہہ دار پڑا ہے مجھ میں