7 اشعار

دور ہی سے نظر آ جائے گا جوتا میرا

Door hi se nazar aa jayega joota mera

دور ہی سے نظر آ جائے گا جوتا میرامجھ سے بھی آگے نکلتا ہوا جوتا میرا

ہرزہ گردی کی خلش تھی تو مرے پاؤں میں تھیکیوں مرے ساتھ گھسٹتا رہا جوتا میرا

دل پہ جو گرد مسافت ہے کوئی کیا جانےنظر آتا ہے چمکتا ہوا جوتا میرا

میں کہ ہوں اپنے کسی دھیان کے بنباس میں گمہے مرے تخت پہ رکھا ہوا جوتا میرا

منزل دہر تھی دلدل تھی کہ تھا میرا دلپاؤں رکھا تھا کہ دھنستا گیا جوتا میرا

نیند کے دشت میں کچھ موڑ تھے بے داری کے بھیپیر سوتے رہے جاگا کیا جوتا میرا

منہ لپیٹے ہوئے پگڑی میں پڑا رہ گیا میںاور جوتے پہ چڑھا رہ گیا جوتا میرا

— آفتاب حسین