5 اشعار

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا

Aankh se door na ho dil se utar jaega

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا

«آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گاوقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا

اتنا مانوس نہ ہو خلوت غم سے اپنیتو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائے گا

ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوںمیں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا

زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والاتیری بخشش تری دہلیز پہ دھر جائے گا

ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فرازؔظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا

— احمد فراز