10 اشعار

اول اول کی دوستی ہے ابھی

Awwal awwal ki dosti hai abhi

اول اول کی دوستی ہے ابھی

«اول اول کی دوستی ہے ابھی» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

اول اول کی دوستی ہے ابھیاک غزل ہے کہ ہو رہی ہے ابھی

میں بھی شہر وفا میں نو واردوہ بھی رک رک کے چل رہی ہے ابھی

میں بھی ایسا کہاں کا زود شناسوہ بھی لگتا ہے سوچتی ہے ابھی

دل کی وارفتگی ہے اپنی جگہپھر بھی کچھ احتیاط سی ہے ابھی

گرچہ پہلا سا اجتناب نہیںپھر بھی کم کم سپردگی ہے ابھی

کیسا موسم ہے کچھ نہیں کھلتابوندا باندی بھی دھوپ بھی ہے ابھی

خود کلامی میں کب یہ نشہ تھاجس طرح روبرو کوئی ہے ابھی

قربتیں لاکھ خوبصورت ہوںدوریوں میں بھی دل کشی ہے ابھی

فصل گل میں بہار پہلا گلابکس کی زلفوں میں ٹانکتی ہے ابھی

مدتیں ہو گئیں فرازؔ مگروہ جو دیوانگی کہ تھی ہے ابھی

— احمد فراز