5 اشعار

ملال دل سے علاج غم زمانہ کیا

Malal-e-dil se ilaj-e-gham-e-zamana kya

ملال دل سے علاج غم زمانہ کیاضیائے مہر سے روشن چراغ خانہ کیا

سحر ہوئی تو وہ آئے لٹوں کو چھٹکاتےذرا خیال پریشانی صبا نہ کیا

ہزار شکر کہ ہم مصلحت شناس نہ تھےکہ ہم نے جس سے کیا عشق والہانہ کیا

وہ جس کے لطف میں بیگانگی بھی شامل تھیاسی نے آج گزر دل سے محرمانہ کیا

وہ بزم حرف ہو یا محفل سماع خیالجہاں بھی وجد کیا ہم نے بے ترانہ کیا

— احمد مشتاق