5 اشعار

بجھ گیا رات وہ ستارا بھی

Bujh gaya raat woh sitara bhi

بجھ گیا رات وہ ستارا بھیحال اچھا نہیں ہمارا بھی

یہ جو ہم کھوئے کھوئے رہتے ہیںاس میں کچھ دخل ہے تمہارا بھی

ڈوبنا ذات کے سمندر میںہے یہ طوفان بھی کنارا بھی

اب مجھے نیند ہی نہیں آتیخواب ہے خواب کا سہارا بھی

لوگ جیتے ہیں کس طرح اجملؔہم سے ہوتا نہیں گزارا بھی

— اجمل سراج