8 اشعار

فائدہ کیا ہے ہمیں اور خسارہ کیا ہے

Faida kya hai hamein aur khasara kya hai

فائدہ کیا ہے ہمیں اور خسارہ کیا ہےجو بھی ہے آپ کا سب کچھ ہے ہمارا کیا ہے

ہم نے کچھ ایسی بنا رکھی ہے حالت اپنیپوچھتا کوئی نہیں حال تمہارا کیا ہے

کچھ نہیں دیکھتے کچھ بھی ہو ترے دیوانےدیکھتے ہیں تری جانب سے اشارہ کیا ہے

دور سے جو نظر آتا ہے ستارے جیسااشک مہتاب ہے یا کوئی شرارہ کیا ہے

جسم پر وار کیا اور اسے ڈھیر کیاہم کو مارا ہے قضا نے ولے مارا کیا ہے

ختم ہو جائے گا جب کھیل تو کھل جائے گاکوئی جیتا ہے تو کیا ہارا تو ہارا کیا ہے

ڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا ہے بہتڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا کیا ہے

مر گئے ہوتے تو یاد آتے تمہیں بھی اجملؔجی رہے ہیں تو قصور اس میں ہمارا کیا ہے

— اجمل سراج