5 اشعار

دیوار یاد آ گئی در یاد آ گیا

Deewar yaad aa gayi dar yaad aa gaya

دیوار یاد آ گئی در یاد آ گیادو گام ہی چلے تھے کہ گھر یاد آ گیا

کچھ کہنا چاہتے تھے کہ خاموش ہو گئےدستار یاد آ گئی سر یاد آ گیا

دنیا کی بے رخی کا گلہ کر رہے تھے لوگہم کو ترا تپاک مگر یاد آ گیا

پھر تیرگئی راہ گزر یاد آ گئیپھر وہ چراغ راہ گزر یاد آ گیا

اجملؔ سراج ہم اسے بھولے ہوئے تو ہیںکیا جانے کیا کریں گے اگر یاد آ گیا

— اجمل سراج