5 اشعار

سنی ہے چاپ بہت وقت کے گزرنے کی

Suni hai chaap bahut waqt ke guzarne ki

سنی ہے چاپ بہت وقت کے گزرنے کیمگر یہ زخم کہ حسرت ہے جس کے بھرنے کی

ہمارے سر پہ تو یہ آسمان ٹوٹ پڑاگھڑی جب آئی ستاروں سے مانگ بھرنے کی

گرہ میں دام تو رکھتے ہیں زہر کھانے کویہ اور بات کہ فرصت نہیں ہے مرنے کی

بہت ملال ہے تجھ کو نہ دیکھ پانے کابہت خوشی ہے تری راہ سے گزرنے کی

بتاؤ تم سے کہاں رابطہ کیا جائےکبھی جو تم سے ضرورت ہو بات کرنے کی

— اجمل سراج