5 اشعار

زمیں پر آسماں کب تک رہے گا

Zameen par aasmaan kab tak rahe ga

زمیں پر آسماں کب تک رہے گایہ حیرت کا مکاں کب تک رہے گا

نظر کب آشنائے رنگ ہوگیتماشائے خزاں کب تک رہے گا

رہے گی گرمیٔ انفاس کب تکرگوں میں خوں رواں کب تک رہے گا

حقیقت کب اثر انداز ہوگیخسارے میں جہاں کب تک رہے گا

بدل جائیں گے یہ دن رات اجملؔکوئی نا مہرباں کب تک رہے گا

— اجمل سراج